وفاقی شوگر اپیلیٹ کمیٹی نے چینی کی قیمت 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
شوگر ملز کے مالکان اور ان کے وکلاء سے جامع مذاکرات کے بعد کنٹرول جنرل پرائسز، وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ایس آر او جاری کیا تھا۔شوگر ملز مالکان نے اس سرکاری قیمت کے خلاف 2 وفاقی سیکریٹریوں پر مبنی اپیلیٹ کمیٹی کے پاس اپیل دائر کی تھی۔
اپیل کی سماعت 4 اکتوبر 2021ء کو 3 گھنٹے تک ہوئی۔
گزشتہ روز اس کا آرڈر جاری کیا گیا جس میں 21 ستمبر 2021ء کے چینی کی قیمت صارفین کے لیے مقرر کرنے کے ایس آر او کو درست قرار دیا گیا۔اس موقع پر ساری اپیلیں دائر کرنے والی 25 شوگر ملز اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو فیصلہ بھجوا کر شوگر ملز کی تمام 25 پٹیشنز کو نمٹا دیا گیا۔
اپیلیٹ کمیٹی نے تمام شوگر ملز کو 7 اکتوبر کو 4 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے کی نقول جاری کر دیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79