140

اقراء یونیورسٹی کے بانی حنید لاکھانی سے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ ملاقات ۔کی

حنید لاکھانی نے اقراء یونیورسٹی آمد پر چیف سیکرٹری سید ممتا ز علی شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔
ملاقات کے دوران فروغ تعلیم او ر معیار تعلیم کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نظام تعلیم کو جدید خطو ط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے، حنید لاکھانی ۔
اپنی زندگی پاکستان میں تعلیم کی بہتری کے لیئے وقف کردی ہے ، بانی اقراء یونیورسٹی ۔

کراچی (22اکتوبر2021) اقراء یونیورسٹی کے بانی وچیئرمین حنید لاکھانی سے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی اقراء یونیورسٹی میں ملاقات، ملاقات میں فروغ تعلیم کے لیئے مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور معیار تعلیم کی بہتری کی سفارشات اورتجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ نے اقراء یونیورسٹی کے تدریسی نظام کو سراہا، کرونا وائرس میں تعلیمی نظام بہت متاثر ہوا ہے نظام کو تعلیم کو بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں ، چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی اقرا ء یونیورسٹی آمد اور تعلیم کی بہتری کے لیئے عزم کے اظہار پربانی وچیئرمین اقراء یونیورسٹی حنید لاکھانی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا بہت ہرج ہوا ہے اور کرونا وبا کے دوران سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بہت سارے طلباء آن لائن تعلیم حاصل نہیں کرسکے، تعلیمی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے جو قو میں تعلیم کے فروغ اور حصول کے لیئے دن رات ایک کر دیتی ہیں وہ دنیا پر راج کرتی ہیں موجودہ جدید دور میں پاکستان کے تعلیمی نظام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے جب تک تعلیم نطام میں اصلاحات اور بہتری نہیں لائے جائے گی ملک ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ بہت سارے بچے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے بیرون ممالک جاتے ہیں لیکن بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے اخراجات ہر طالب علم برداشت نہیں کرسکتا اس کا آسان حل یہ ہے کہ جامعات میں بیرون ممالک سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی خدمات اپنے ملک میں ہی حاصل کر لی جائیں اور بیرون ممالک سے اساتذہ کو بلاکر یہاں اپنے بچوں کو تعلیم دلوائی جائے، انہوں نے کہا کہ جب تک تعلیم عام نہیں ہوگی اور ہر بچے کو تعلیمی سہولیات میسر نہیں ہوں گی معاشرے سے مشکلات ختم نہیں ہونگی اور نہ ہی ہم ایک مہذب معاشرے کی تشکیل دے پائیں گے ، تعلیم انسان کے کردار کو نکھارتی اور اس کی سوچ کو بدلتی ہے ایک پڑھا لکھاشخص ہی بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و قوم کی ترقی کے لیئے جاندار کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیئے وقف کردی ہے میری خواہش ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ تعلیم یافتہ ہو اور ہمارا ملک تعلیم کے میدان میں ساری دنیا سے آگے نکل جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں