156

قومی ویکسی نیشن مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں. ڈپٹی کمشنر

نوابشاھ (طحہ بلال قریشی ) ڈپٹی کمشنر نے بیسک ہیلتھ یونٹس کے انچارجز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قومی ویکسی نیشن مہم کے دوران مقرر کردہ ٹارگیٹ حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو صحت کی سہولیا ت کی فراہمی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول مرید خان زرداری کا اچانک دورہ کرکے اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی اس موقع پر اسکول میں طلباء کی کم حاضری اور ڈسیپلین صحیح نہ ہونے پر اسکول انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسکول میں طلباء کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ڈسپلین پرعمل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے تمام اساتذہ اپنی تمام وسائل بروئے کار لائیں _

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں