بالی ووڈ کی سنئیر اداکارہ پریتی زنٹا نے بالی ووڈ اداکار عامر خان سے شادی کے حو الے سے اہم انکشاف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بتایا کہ فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں اور اس فلم میں فلم بینوں نے ہماری کیمسٹری کو بہت سراہایا تھا۔
یاد رہے کہ اداکار عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔تاہم اداکارہ پریتی زنٹا نے عامر خان کے ساتھ شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔
اداکارہ پریتی زنٹا نے بتایا کہ اداکار عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں اور وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔
واضح رہے کہ غلط خبروں کے گردش ہونے پر اداکار عامر خان نے اداکارہ کو دلاسا دیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79