وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے قیام کے لیے دو تھائی اکثریت چاہیے، صوبے بنانے کے ہم حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نسبتا جنوبی پنجاب بیک وارڈ ہے، ہماری حکومت چاہتی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ملتان میں سیکرٹریٹ بنا دیا ہے، بہاولپور میں بھی ایک جگہ دیکھ لی ہے وہاں بھی کام شروع ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو وہ فنڈ نہیں مل سکے جو دیئے جانے چاہیں تھے اس لئے ہم نے جنوبی پنجاب کے لئے الگ سے فنڈ مختص کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دو تھائی اکثریت ہوتی تو ہم آگے بڑھ چکے ہوتے، ہم نے الگ سیکٹریٹ قائم کئے اسے آگے بھی بڑھائینگے اور پنجاب اسمبلی سے بھی رائے لینا ہوگی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79