مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان جعفر مندوخیل کو گورنربلوچستان، فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختون خوامقررکرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ (ٹی این اے)
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرجعفرمندوخیل کو گورنربلوچستان مقررکرنے پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں فیصلےسےآگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم ہاؤس میں اکٹھے ظہرانہ کیا۔ وزیراعظم نے ایک بارپھربلاول بھٹوکومل کرآگے بڑھنے پرزوردیا اورانھیں ایک بارپھرحکومت کاحصہ بننے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم اوربلاول بھٹوکےدرمیان گورنرکی تقرری پرمشاورت بھی ہوئی۔ بلاول بھٹونے پنجاب اورخیبرپختونخواکے لئےمختلف نام تجویزکیے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79