مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پارٹی قائد وزیراعظم نوازشریف آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں ہی موجود ہوں گے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پاکستان میں حکمرانوں کی موجودگی میں بنی ہیں اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما اسدعمر نے کچھ دن پہلے یہ تسلیم کیا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ، اٹارنی جنرل پاکستان کا ہوم سیکرٹری پنجاب کو خط
اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے دعویٰ کیا تھا کہ چاہے کچھ بھی کرلیں، نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف واپس آ نہیں رہے، انھیں لایا جارہا ہے اور نوازشریف نے ذاتی معالجوں سے جعلی رپورٹس بنوا کربھیجی ہیں اور امید ہے عدالت ان جعلی رپورٹس کا نوٹس لے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کے لیے جو ہوسکے گا حکومت کرے گی ، اب نواز شریف کی منزل جیل ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79