135

امریکا کا مشرقی یورپ میں فوج بھیجنے کا فیصلہ، کشیدگی میں اضافہ ہوگا، روس

امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں اپنے دو ہزار فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ جرمنی سے مزید ایک ہزار فوجی رومانیہ بھیجے جائیں گے۔

یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب یوکرائن کے معاملے پر یورپ اور روس کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکا کی طرف سے اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر کا پولینڈ اور نیٹو نے خیرمقدم کیا ہے جبکہ دوسری جانب روس نے اِسے تباہ کن اقدام قرار دیا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے مشرقی یورپ میں اضافی فوج کی تعیناتی اس براعظم میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بنے گی۔

روس کی طرف سے یہ رد عمل امریکی وائٹ ہاؤس کے اُس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکا پولینڈ اور رومانیہ میں اپنے تین ہزار اضافی فوجی بھیج رہا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے اُس کی جانب سے اضافی فوج کی تعیناتی مشرقی یورپ کو یوکرائن بحران کے کسی ممکنہ پھیلاؤ کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

روس نے اس وقت یوکرائن کی سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوج تعینات کر رکھی ہے اور امریکا اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کا منصوبہ رکھتا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں