قصے کہانیاں کسی بھی ملک کی ہوں ان میں ایک ایسے محل کا نقشہ کھینچا جاتا ہے جو ایک جھیل کے بیچوں بیچ ہے، ان کہانیوں کی طرح ایسا محل بھی فرضی ہی ہوتا ہے، کہانیوں میں بتایا گیا یہ محل اب روس میں حقیقت بن چکا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کباردینو بلکاریہ کی ایک خودمختار ریاست ہے۔ جس کی وجہ شہرت انگور کے باغ اور ان سے بننے والی شراب ہے۔
کباردینو بلکاریہ میں شراب بنانے والے فارم ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز نہیں بلکہ ایک اور چیز بھی انہیں یہاں آنے کے لیے کھینچتی ہے اور وہ ہے چیتاؤ ایرکن۔