200

دنیا کی سب سے موٹی بلی کی مالکن کو جانوروں پر ظلم کے الزامات کا سامنا

دنیا کی سب سے موٹی بلی کی مالکن کو سوشل میڈیا پر پالتو جانور پر ظلم کے الزام کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لزنیا نامی ایک بلی کے سوشل میڈیا پر بڑے چرچے ہیں، انسٹاگرام پر اس بلی کے 10 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

لزنیا ویسے تو ایک عام سی بلی ہے لیکن اسے دنیا کی سب سے موٹی بلی کہا جاتا ہےلزنیہ روس میں اپنی مالکن کے ساتھ ہی رہتی ہے، جو انسٹاگرام پر ان کی وڈیوز شیئر کرتی ہیں۔

لزنیہ کی مالکن نے چند روز قبل ایک وڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور لزنیہ گرم پانی میں نہارہے ہیں۔

اس وڈیو نے جہاں تعریفوں کے پل باندھے وہیں لزنیہ کی مالکن کو اپنی پالتو جانور پر ظلم کا مرتکب بھی قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ لزنیہ کی مالکن نے اس کی خوراک کا خیال نہیں رکھا، اس کا نتیجہ موٹاپے کی صورت میں سامنے آیا ہے، ایسا کرکے مالکن نے لزنیہ پر ظلم کیا ہے۔

لزنیہ کی مالکن نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا کہ لزنیہ کو موٹاپا زیادہ کھانے سے نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں