بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ایک جائیداد 23 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امیتابھ بچن کی ممبئی میں تو کئی جائیدادیں موجود ہیں ، لیکن انہوں نے حال ہی میں نئی دہلی میں واقع اپنی ایک جائیداد فروخت کی ہے۔
ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر نیزون گروپ آف کمپنیز کے سی ای او آونی بادر نے خریدا ہےنیزون گروپ آف کمپنیز اور بچن خاندان کے 35 برس پرانے تعلقات ہیں۔
اس گھر کا نام سوپان ہے اور یہ دارالحکومت کے گل موہر پارک میں موجود ہے۔
سرکاری ڈیٹا کے مطابق 418 گز سے زیادہ رقبے کا یہ مکان گزشتہ سال دسمبر میں فروخت ہوا اور اس کی رجسٹری سات دسمبر کو خریدار کے نام منتقل ہوئی۔
اس گھر کے حوالے سے آونی بادر کا کہنا ہے کہ اس کی کنسٹرکشن پرانی ہے اس کی وجہ سے ہم اسے منہدم کرکے اپنی ضرورت کے مطابق دوبارہ تعمیر کرینگے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن ممبئی منتقل ہونے سے قبل اسی مکان میں رہا کرتے تھے، بعدازاں ان کے والدین بھی یہاں سے چلے گئے تھے اور کئی سالوں سے یہاں کوئی رہائش پذیر نہ تھا۔
دریں اثنا امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنا 31 کروڑ کا ڈپلیکس جو کہ الٹانٹس بلڈنگ لوکھنڈ والا روڈ اندھیری ویسٹ میں واقع ہے۔
اداکار نے اپنا یہ گھر اداکارہ کیرتی سنون کو دس لاکھ بھارتی روپے ماہانہ کرائے پر دو سال کے لیے دیا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79