برطانیہ کا کہنا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مقصد پیوٹن حکومت کو گھٹنوں پر لانا ہے تاکہ وہ یوکرین کے خلاف اپنے جنگی عزائم سے باز آسکے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد روس کو جنگی مقاصد سے باز رکھنے اور ان اقدامات کی بدولت روس کی حکومت کو مالی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔ یوکرین پر حملے کے بدلے میں مغربی پابندیوں کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو گھٹنوں پر لانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وسیع پیمانے پر پابندیاں متعارف کرائی ہیں۔ ہمارا مقصد پیوٹن اور ان کی حکومت کو مالی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے تاکہ روسی جنگی مشین کو روکا جا سکے۔ اس کی وجہ ان کا ایک جمہوری یورپی ملک کو زیر کرنے کی کوشش ہے۔تاہم، انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ حکومت کی تبدیلی بنیادی مقصد ہے اس تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں واضح طور پر جس چیز کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کس طرح روس کو ایک جمہوری ملک کو زیر کرنے کی کوشش کرنے سے روکتے ہیں۔ ہر جگہ یہی پیغام رہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79