انتالیسویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں کردیا گیا ہے۔ نمائش کا افتتاح موروکو کے قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روزہ لائف اسٹال فرنیچر نمائش کا افتتاح موروکو کے قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فرنیچر دنیا کا بہترین فرنیچر ھے تاہم، ہمیں اپنے فرنیچر کو مارکیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ایسی نمائشوں کا انعقاد کراچی کے شہریوں کے لئے خوش آئند ہے۔ شہری انتظار کرتے ہیں اور یہاں ڈسکائونٹ بھی دیا جارہا ہے۔