بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی معروف بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر شادی سے متعلق اہم بات بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
سشمیتا سین انڈین فلم انڈسٹری کی ایسی اداکارہ ہیں جنہوں نے اکثر اپنے دلیرانہ فیصلوں سے لاکھوں چاہنے والوں کو متاثر کیا۔
اداکارہ کی دو بیٹیاں رینی اور الیسا ہیں جنہیں انہوں نے گود لے رکھا ہے۔ 47 سالہ اداکارہ نے اب تک شادی نہیں کی۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب سشمیتا سین سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری بیٹیاں اپنی زندگی میں والد کی کمی بالکل بھی محسوس نہیں کرتیں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ ایک دفعہ میں نے شادی کرنے کا ارادہ باندھا، جب میں اس بارے میں بیٹیوں کو بتایا تو وہ ناراض ہوئیں اور احتجاج کیا کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79