66

پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ نے منگنی کر لی

معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی اداکارہ نیلم اپادھیایا کے ساتھ منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے ایک نجی تقریب کے دوران تامل اداکارہ نیلم اپادھیایا کے ساتھ منگنی کی انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔

سدھارتھ چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر اس خاص دن کی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ پریانکا چوپڑا شوہر نک جونس اور اپنی بیٹی مالتی کے ساتھ ہنستی ، مسکراتی اور پرجوش نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں