ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے عالمی کلنگ نیٹ ورک سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط رد عمل کی ضرورت ہے۔
دی گارڈین کی اسٹوری پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ماورائے عدالت، ماورائے سرزمین کلنگ نیٹ ورک عالمی رجحان بن چکا ہے، بھارت کےعالمی کلنگ نیٹ ورک سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 25 جنوری کو سیکریٹری خارجہ نے 2 پاکستانیوں کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے، واقعات پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی منظم منصوبہ سازی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ان واقعات کی امریکہ کینیڈا واقعات سے بہت مماثلت پائی جاتی ہے، بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کا قتل خود مختاری، یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے، منصوبہ سازوں،سہولت کاروں،فنانسرز،کوانصاف کےکٹہرےمیں لانابہت ضروری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پرجوابدہ ٹھہرایاجاناچاہئے، یہ واقعات پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں بڑھتی ہوئی منظم منصوبہ سازی اور ڈھٹائی کو ظاہر کرتے ہیں جب کہ ان واقعات کی امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے واقعات سے بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79