آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پشاور کی دو سگی بہنوں سمیت پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔
میلبرن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کوجان توڑ مقابلے کے بعد 38 منٹ میں 2-3 سے قابو کرکے پاکستان کو ٹائٹل دلوادیا۔
گرلز انڈر13 ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینیئر کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ ماہ نور نے فائنل میں 20 منٹ کی تگ ودو کے بعد 0-3 کی فتح کے ساتھ سے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔
دوسری جانب ان کی سب سے چھوٹی بہن سحرش علی کوکوارٹر فائنل میں ایمیلی سینیئر نے 37 منٹ کی سخت تگ و دو کے بعد 2-3 سے ہرادیا۔
بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈحزیفہ شاہد نےسیڈ2اونگ لیونگ یو کو محض 12 منٹ میں 30 سے قابو کر کے پاکستان کا پرچم بلند کردیا، پاکستان کے محمد فواد خان اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے تھے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79