موبائل فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
موبائل فون ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق تمام پاکستان میں موبائل فون بیچنے والی غیر ملکی اور ملکی کمپنیوں نے اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔
بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں، اس میں بھی 100 روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی جا رہی ہے، اسی طرح پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قیمتوں میں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79