اسرائیل ایران کشیدگی پر فرانس، بھارت، روس اور برطانیہ نے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس، بھارت، روس، پولینڈ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بعض صورتوں میں وسیع تر علاقے کا سفر نہ کریں۔
سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایرانی حملے کا خطرہ ہے۔
یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران نے یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر مہلک حملے پر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے حملے پر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی دی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے دو جنرلوں سمیت سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79