بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنے ابتدائی دنوں کے متعلق بات کھل کر بات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے حال ہی میں ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتداء میں وہ ‘خوفزدہ اور تنہا’ تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا سب کچھ دوبارہ شروع کرنے جیسا تھا، یہاں لوگ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے تھے جبکہ میں بالی ووڈ کی کامیاب اور معروف اداکارہ تھی۔
ان ناکامیوں کے باوجود، پریانکا نے تمام صورتحال کو زندگی کے اہم تجربات کے طور پر دیکھا اور اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی۔
ہالی ووڈ میں اپنے ابتدائی وقت کو اپنی زندگی کا ‘تاریک ترین’ مرحلہ قرار دیتے ہوئے پریانکا نے کہا، “یہ وہ انڈسٹری تھی جسے میں نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی ڈری ہوئیں تھیں۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2015 کی ٹیلی ویژن سیریز ‘کوانٹیکو’ کے ساتھ ہالی ووڈ میں قدم رکھا اور ‘ان مائی سٹی’ اور ‘ایگزوٹک’ جیسے گانوں کے ساتھ بین الاقوامی موسیقی کے منظر کو بھی دریافت کیا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79