پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور سابق آسٹریلین فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا جب کہ سابق قومی آل راؤنڈر اظہر محمود دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر جیسن گلیسپی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور جنوبی افریقا کے سابق بلے باز گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ اظہر محمود دونوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سنبھالنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہم پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں
خیال رہے کہ گیری کرسٹن انگلینڈ کے ٹور پر ٹیم کو جوائن کر لیں گے اور جیسن گلسپی بنگلادیش سیریز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے بھی کوچ لا رہے ہیں اور ہم ویمن کرکٹ کو برابری پر اوپر لائیں گے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کوچ کے فرائض ملنے پر اظہر محمود نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد پاکستان ٹیم کو اوپر لانا ہے اور پہلی مرتبہ دو غیر ملکی کوچز پاکستان آ رہے ہیں، ایسے میں میرا رول بڑا اہم ہو جاتا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79