129

بادامی باغ سبزی منڈی کی ویلفیئر کیلئے فنڈز مختص کر کے ترقیاتی کام کروائے جائیں ۔ حافظ محمد شڈرین سسٹم انتہائی ناقص ہے جسکی وجہ سے سبزی منڈی میں پانی کا نکاس نہیں ہو پاتا ، سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،انجمن آڑھتیاں:عیب

لاہور ۔ (12 اگست )۔ انجمن آڑھتیاں بادامی باغ کے سینئر وائس چیئرمین حافظ محمد شعیب نے کہا ہے کہ ہماری منڈی کا ڈرین سسٹم انتہائی ناقص ہے جسکی وجہ سے سبزی منڈی میں پانی کا نکاس نہیں ہو پاتا ۔ واسا کی نااہلی کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں منڈی دریا کا منظر پیش کرتی ہے اس کے علاوہ ہماری منڈی کی اندرونی سڑکیں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جسکی وجہ سے گاڑیاں الٹنے کے اکثر و بیشتر واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو جا تا ہے۔ہماری ڈی سی او لاہور اور کمشنر لاہور سے گزارش ہے کہ مارکیٹ کی ویلفیئر کیلئے فنڈز مختص کر کے ترقیاتی کام کروائے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں