لاہور ۔ (12 اگست )۔ فروٹ منڈی بادامی باغ کے سینئر نائب صدر حاجی اسحاق آغا نے کہا ہے کہ فروٹ منڈی کے آڑھتی حضرات کے بے حد مشکور ہیںجنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہماری یونین قومی تاجر اتحاد کے کاموں کو سراہا ہے ۔ ہماری یونین کا مشن صرف فروٹ منڈی کے آڑھتیوں کی خدمت کرنا ہے ہم سیاست سے بالا تر ہو کر صرف اپنے آڑھتی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔ تمام آڑھتی حضرات کے مسائل کو حل کریں گے اور انکی آواز کو ارباب اختیار تک پہنچائیں گے ۔ہماری یونین نے اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ کیلئے 12چوکیدار رکھے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کا کام بھی کروایا جا رہا ہے ۔ منڈی میں سٹریٹ لائٹس اور کیمرے لگوائے ہیں جو ہماری یونین کے منشور میں شامل ہے ۔
66
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79