بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور دیشا پٹانی نے ممبئی میں ایک ہی پروجیکٹ میں اپارٹمنٹس بک کرالیئے ہیں جن کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بھارتی اداکاراؤں نے ممبئی میں سمندر کا نظارہ پیش کرنے والے ایک نئے پروجیکٹ میں منفرد اپارٹمنٹس بک کرائے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 22 ویں منزل پر واقع رانی مکھرجی کا فلیٹ 3545 مربع فٹ پر مشتمل ہے جس کی اسٹیمپ ڈیوٹی 31 لاکھ بھارتی روپے ادا کی گئی ہے جبکہ دیشا پٹانی نے 16ویں منزل پر فلیٹ بک کرایا ہے جس کا سائز ایک ہزار 118 مربع فٹ ہے اور انہوں نے 17 لاکھ 85 ہزار روپے ڈیوٹی بھی ادا کی ہے۔
اداکارہ رانی مکھرجی نے رواں سال 15 جولائی کو اپارٹمنٹ خریدا تھا جس کی قیمت 7 کروڑ 12 لاکھ (تقریباً 15 کروڑ پاکستانی روپے) ہے اور دیشا پٹانی نے ایک دن کے وقفے یعنی رواں برس کے 16 جولائی کو 5 کروڑ 95 لاکھ (14 کروڑ پاکستانی روپے) میں فلیٹ بک کرایا تھا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79