199

زیادہ دیر تک بیٹھنا ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینے کے برابر خطرناک

انسان وہی صحتمند ہے جو ایکٹو بھی اور ہر کام میں چست اور پھرتیلا بھی ہے لیکن آج کل دفتروں میں بیٹھے رہنے کا کام زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک عام انسان کا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزرتا ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ صحتمند زندگی گزارنے کے لئے انسان کو ہمیشہ چلتے پھرتے رہنا چاہیئے اور ورزش، چہل قدمی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ دیر یا مستقل طور پر بیٹھے رہنے سے انسانی جسم پر منفی اور متاثر کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جو انسان کی زندگی کو کم کردیتا ہے۔

حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کا زیادہ دیر تک بیٹھنا ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینے کے برابر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

چند عام اثرات جو کہ بیٹھے رہنے کے باعث سامنے آتے ہیں جو کہ عام زندگی کے لئے بےحد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

میٹابولزم کا مسئلہ:
عضلات کو حرکت دینے سے ہمارے جسم میں جو چربی اور شکر ہم کھاتے ہیں ہضم ہو جاتی ہے۔ اگر ہم بہت زیادہ دیر تک بیٹھتے ہیں تو نظام انہضام اتنا موثر نہیں ہوتا، لہذا جسم اس چربی اور شکر کو برقرار رکھے گا۔

کینسر:
نئی طبی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ بیٹھے رہنے سے آپ کو پھیپھڑوں اور بڑی آنت کے کینسر سمیت کئی دیگر طرح کے کینسر ہو سکتے ہیں۔

کام کے دوران چست اور صحت مند کیسے رہیں؟
زیادہ دیر کے لئے بیٹھنا اتنا ہی برا ہے جیسے ایک دن میں سگریٹ کا پیکٹ پینا۔ جب آپ سرگرم ہیں تو آپ کی سطح اور برداشت میں بہتری آتی ہے اور آپ کی ہڈیوں میں طاقت برقرار رہتی ہے۔

آپ کو موقع ملنے پر بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوکر یا کام کرتے وقت چلنے کے راستے تلاش کرنے سے آغاز کرنا چاہیے۔

فون پر بات کرتے ہوئے یا ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے کھڑے ہو جائیں۔

اگر آپ کسی ڈیسک پر کام کرتے ہیں تو ایک سٹینڈنگ ڈیسک پر کام کی کوشش کریں یا کوئی اونچی میز یا کاؤنٹر تیار کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں