تفصیلات کے مطابق اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کی بنیادی قیمت میں 14 فیصد اضافہ کیا ہے، سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت میں 86.93 روپے ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیاگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 54.47 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے، سوئی نادرن کے لئے گیس کی بنیادی قیمت 685 روپے 77 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیاہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس صارفین کے لئے قیمتوں کا تعین ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اوگرا کی گیس کمپنیوں کو نامکمل منصوبے پر فوری علمدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، اور اوگرا نے سوئی سدرن کو گیس چوری روکنے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79