155

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے بعد کپتان بابراعظم دو درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں اور فہیم اشرف، فواد عالم چار چار درجے کی ترقی کے بعد55 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں کین ولیمسن پہلے، جو روٹ دوسرے جبکہ اسٹیو سیمتھ تیسرے نمبر پر ہیں، حسن علی 15 ویں اور محمد عباس 17 ویں نمبرپر ہیں اور شاہین آفریدی باؤلرز کی فہرست میں 18 ویں نمبرپر آگے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ آل راونڈرز کی ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑیوں شامل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں