111

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیل کی گئی ہے،لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان شام ہیں۔

فائنل الیون میں چار فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرفراز احمد، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، یاسر شاہ، ساجد خان اور سعود شکیل 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں