بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ ایک عورت کو اس کے شوہر کے چلے جانے کے بعد بھی زندگی میں حالات سے لڑنا چاہئیے۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر کی گرفتاری اور عبوری ریلیف پر رہائی کے بعد سپر ڈانسر فور پروگرام میں واپس آگئی ہیں
سپر ڈانسر فور کی آنے والی قسط کے دوران مقابلے میں شریک رانی لکشمی بائی کی ایک پرفارمنس دیکھنے کے بعد گفتگو میں شلپا نے معاشرے میں خواتین کے بارے میں بات چیت کے دوران کہا کہ خواتین کی جدوجہد اور طاقت انہیں کسی بھی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی قوت فراہم کرتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خواتین کو اب بھی اپنے حقوق، شناخت اور بچوں کے لئے لڑنا پڑتا ہے۔
انسٹا گرام پر ایک بھارتی میڈیا چینل کی جانب سے اس پرفارمنس اور ان کے فیصلے کے حوالے سے کی گئی گفتگو پر مبنی ایک کلپ شیئر کی گئی ہے جس میں شلپا نے اپنے شوہر کی عبوری ضمانت کے بعد اپنی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔
یاد رہے کہ شلپا کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو فحش فلمیں پروڈیوس کرنے اور انہیں مختلف انٹرنیٹ ایپس پر اسٹریمنگ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں حراست میں لیا تھا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79