بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو روس جانے سے قبل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی چیک کے لئے روک لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلومیاں اپنی کامیاب ترین ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس روانہ ہوگئے لیکن روس جانے سے قبل سلومیاں کے ساتھ ایئرپورٹ پر کچھ ایسا ہوا جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کترینہ کیف کے ہمراہ ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم کی شوٹنگ کے لئے روس جانے کی غرض سے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے جہاں مداحوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے انہیں گھیر لیا اور ان سے تصویر کی فرمائش کرنے لگے۔
جب ہجوم زیادہ بڑھ گیا اور لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تو ایئرپورٹ پر موجود سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے افسر نے سلو میاں کو سیکیورٹی چیک کے لئے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا۔
سلمان خان کو سیکیورٹی افسر کی جانب سے روکے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اپنے فرض کی ادائیگی پر سلمان خان کو روکنے والے سیکیورٹی افسر کی تعریفیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگر3‘‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کےعلاوہ عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے، یہ پہلی بار ہے کہ عمران ہاشمی اور سلمان خان ایک ساتھ فلم میں کام کررہے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79