85

گورنر ہائوس کراچی میں 22 اکتوبر شام ریاست مدینہ اور سیرت خاتمہ النبین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی ( ٹی این اے) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر ایم پی اے خرم شیر زمان پارلیمانی لیڈر بلال غفار اراکین اسمبلی جمال صدیقی سعید آفریدی، شاہنواز جدون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطؓح پر اس ماہ مبارک میں عشرہ رحمتہ اللعالمین منایا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ملک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا اور وزیراعظم نے رحمتہ اللعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔عشرہ رحمت العالمین کی مناسبت سے 22 اکتوبر 2021 بروز جمعہ بوقت نماز عصر سے عشاء تک گورنر ہاؤس کراچی میں میں ریاست مدینہ و سیرت خاتم النبین ﷺ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں تمام مکتبہ فکرکے علماء کرام، درگاہوں کے گدی نشین سجادہ نشین پیر صاحبان شرکت کریں گے۔ کانفرنس سے وزیراعظم جناب عمران خان، وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی وڈیو لنک پر خطاب کریں گے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری تقریب میں شرکت کریں گے کانفرنس سے علماء کرام نبی کریم ﷺ کی سیرت پر شرکاء سے خظاب کریں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں گورنر ہائوس کراچی میں سندھ بھر میں علماء اکرام، سجادہ نشین، پیر صاحبان کو مدعو کیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیرت خاتم النبین ﷺ نصاب شامل کیا گیا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسل نبی کریم ﷺ کو اپنا رول مادل بنا سکے اور اس دنیا آخرت میں سرخرو ہوسکے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا عمران خان عالم اسلام کے لیڈر ہیں پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کے لئے جدوجہد کر ہے ہیں اورابسلیوٹلی ناٹ بھی اسی ایمان کا حصہ ہے۔ پچھلے ادوار میں کسی بھی حکمران کو جرئت نہیں تھی وہ حکمران مغرب ممالک سے خوفزدہ تھےلیکن عمران خان عاشق رسول ﷺ ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا مشکل وقت قوموں پر آیا کرتے ہیں کرونا کی وجہ سے دنیا بھی میں معاشی بحران پیدا ہوا لیکن جس طرح عمران خان نے ملک کو کرونا جیسی وبا سے نجات دلای اسی طرح ہم نے برے وقت کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کیا۔ جلد ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ ملک میں عوام کو رلیف مہیا کرانے کے لئے ٹارگیٹڈ سبسیڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے بہت جلد عوام کو مستفید کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں