نوابشاھ (رپورٹ طحہ بلال قریشی )محکمہ ماحولیات کی ٹیم کے اینٹوں کے بھٹوں پر چھاپے ماحول دشمن ایندھن جلانے پر بٹھہ مالکان کے سرزنش۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ نعیم احمد مغل کی خصوصی ہدایت پر ریجنل انچارج محکمہ ماحولیات شہید بینظیر آباد گل امیر سمبل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گپچانی اور شاہپور چاکر روڈ کے گردونواح میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا اور اینٹوں کے بھٹوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کا جائزہ لیا ممنوعہ قرار دی گی اشیاء کے استعمال کی تصدیق ہونے پراینٹوں کے بھٹوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا اور ان کو ڈائریکٹر جنرل کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت جاری کی اس موقع پرمحکمہ ماحولیات کے ریجنل انچارج گل امیر سمبل نے اینٹوں کے بھٹہ مالکان کو تنبیہ کی کہ وہ بھٹوں پر ماحول دوست ایندھن کا استعمال کریں اور اپنے بھٹوں کو قانون کے مطابق بنائیں تاکہ ماحولیاتی قوانین کے تحت چلایا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے بھٹوں کو سیل کرنے کے ساتھ مالکان کے خلاف مقدمات دائر کرکے سخت قانونی کاروائی کی جائےچھاپوں کے دوران بھٹوں پر کچرے کے ڈھیر۔پلاسٹک کی بوتلیں،ربڑ،چمڑی کے جوتےاور مرغی فارم اور شوگر ملز سے نکلنے والا کچرہ ودیگر ممنوعہ اشیاء اینٹیں پکانے کے لئے استعمال کی جارہی تھیں ٹیم نے مالکان کو ہدایات کی کہ بھٹوں پر ماحول دشمن ایدھن جلایا گیاسیپا قانون-2014 کے تحت کاروائی اور مقدمات درج کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
142
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79