197

ثانیہ نشتر کا اسلام آباد کے سیکٹر جی6 میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد کے سیکٹر جی6 میں یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا ، دورے کا مقصد احساس راشن سبسڈی کی ترسیل کیلیئے سسٹم انٹگریشن کی کارکردگی کو ٹیسٹ کرنا تھا۔

    اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نے یوٹیلٹی اسٹور پراحساس راشن کے چند اہل صارفین سے بھی ملاقات کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز، نیشنل بینک اوراحساس کے مابین سسٹم کی انٹگریشن مکمل ہو چکی ہے، اس کامیابی پر میں یوٹلٹی اسٹورز، نیشنل بینک اور احساس کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں