102

اداکارہ نور ظفر کی سادگی نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید لباس میں بلکل سادہ اور بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

    نور ظفر نے کچھ دیر قبل ہی اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آچکے ہیں اور اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں۔

    گزشتہ دنوں نور ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

    شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ ہرے رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی تھیں جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں